خواتین سے ہراسانی کے واقعات ناقابل برداشت، پاسبان

خواتین سے ہراسانی کے واقعات ناقابل برداشت، پاسبان

بازاروں، سڑکوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں خصوصی نگرانی نظام وضع کیا جائے

کراچی (این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی خواتین ونگ کی صدر عزیز فاطمہ، خاتون رہنماؤں نرگس خان، الماس خاتون اور شبانہ بی بی نے خواتین کو ہراساں کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا گھروں سے باہر نکلنا اگر خوف کا باعث بن جائے تو یہ معاشرے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں ںے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات ناقابل برداشت ہے ،بازاروں، سڑکوں، تعلیمی اداروں، دفاتر اور پبلک ٹرانسپورٹ میں خواتین کو مختلف طریقوں سے ہراساں کیے جانے کی شکایات میں اضافہ انتہائی افسوسناک ہے۔

خواتین کو گھورنا، نازیبا جملے کسنا، تعاقب کرنا، راستہ روکنا یا کسی بھی قسم کی بدتمیزی ہراسانی کے زمرے میں آتی ہے اور ایسے رویوں کو معمول سمجھنا خطرناک ہے ۔ پاسبان ویمن ونگ کی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ عوامی مقامات، تعلیمی اداروں، بازاروں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں خواتین کے تحفظ کے لیے خصوصی نگرانی کا نظام وضع کیا جائے جبکہ شکایات کے فوری ازالے کے لیے مؤثر شکایتی نظام بھی فعال کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف سخت اور بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے ۔ خواتین کو خوف، دباؤ اور عدم تحفظ کے ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...