آتشزدگی کے دوواقعات میں لاکھوں کا سامان خاکستر
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر اور آئی آئی چندریگر روڈ پر آتشزدگی کے دو مختلف واقعات لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق صدر بوہری بازار میں واقع کپڑوں، جوتوں اور دیگر اشیاء کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی کے نتیجے میں ایک گودام مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔ عمارت کی بالائی منزلوں پر رہائشی فلیٹس موجود ہونے کے باعث ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے بلڈنگ میں پھنسے 25 سے زائد افراد کو محفوظ طریقے سے ریسکیو کر لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments