فورتھ شیڈول میں نام شامل کرنے کے خلاف درخواست مسترد

 فورتھ شیڈول میں نام شامل کرنے کے خلاف درخواست مسترد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے کالعدم تنظیم سے تعلق کی بنیاد پر فورتھ شیڈول میں نام شامل کیے جانے کے خلاف وسیم احمد کی درخواست مسترد کردی۔

 عدالت نے قرار دیا کہ وفاقی حکومت نے قانون کے تحت صوبائی محکمہ داخلہ کو اختیارات تفویض کررکھے ہیں اور درخواست گزار کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنا قانون کے دائرے میں ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ وسیم احمد کا نام کالعدم تنظیم سے وابستگی سے متعلق رپورٹس کی بنیاد پر فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا۔ فورتھ شیڈول میں نام شامل کیے جانے کے معاملے پر قانون میں باقاعدہ طریقہ کار موجود ہے، متاثرہ شخص کو پہلے پروسکرپشن ریویو کمیٹی سے رجوع کرنا ہوگا۔ عدالت نے مزید قرار دیا کہ ریویو کمیٹی سے درخواست مسترد ہونے کی صورت میں متاثرہ شخص 30 روز کے اندر ہائیکورٹ سے رجوع کرسکتا ہے ، تاہم درخواست گزار نے قانونی متبادل فورم سے رجوع کیے بغیر براہ راست آئینی درخواست دائر کی۔ قانونی طریقہ کار کو نظرانداز کرکے آئینی دائرہ اختیار استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہاکہ وسیم احمد کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے گئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...