حیدر آباد : گلشن حالی روڈ پر ایک ماہ سے سیوریج کا پانی جمع

حیدر آباد : گلشن حالی روڈ پر ایک ماہ سے سیوریج کا پانی جمع

علاقے میں کئی سال سے سیوریج لائن کامسئلہ حل نہیں ہوا، مکین پریشانمتاثرین کا جمعہ گوٹھ اور بعد ازاں حالی روڈسڑک بند کرکے احتجاجی مظاہرہ

حیدر آباد (بیورو رپورٹ)سچل سرمست ٹاؤن لطیف آباد کے علاقے امریکن کوارٹر زکے گلشن حالی روڈ پر کئی سال سے سیوریج لائن کا مسئلہ حل نہ کئے جانے اور ایک ماہ سے مستقل جمع گندے پانی کی عدم نکاسی پر جمعہ گوٹھ اور امریکن کوارٹرز کے مکینوں نے جمعہ گوٹھ اور بعد ازاں حالی روڈبند کرکے مظاہرہ کیا، احتجاج کے دوران گاڑیوں کی آمد ورفت بند کرکے واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن انتظامیہ اور سچل سرمست ٹاؤن چیئرمین کیخلاف سخت نعرے بازی کی ۔کا کہنا تھا کہ سچل سرمست ٹاؤن کے علاقے حالی روڈ سے امریکن کوارٹرز تک زیر زمین سیوریج لائن واٹراینڈسیوریج کارپوریشن کی غفلت کے باعث کئی سال سے ناکارہ ہو چکی، اورایک ماہ سے مذکورہ سیوریج لائن مکمل طور پر بند ہے جس سے گٹروں سے گند اپانی نکل کرمرکزی گلشن حالی روڈ اور گلی محلوں میں جمع ہو رہا ہے، مکینوں نے گزشتہ دنوں جشن میلاد النبیؐ کے جلوس بھی گندے پانی سے گزارے ۔مظاہرین نے بتا یا کہ امریکن کوارٹر زاور اس سے ملحقہ علاقوں کیلئے یہ واحد سڑک ہے اور اس سڑک پر بند ہونے والی زیر زمین سیوریج لائن کودس سال سے زائد ہوچکے ہیں لیکن واسا انتظامیہ کوئی نوٹس لینے کوتیار نہیں، صرف عارضی گندا پانی نکال دیا جاتا ہے اور سیوریج لائن کا مستقل طور پرمسئلہ حل نہیں کیا جارہا۔ مظاہرین نے بالا حکام سے اپیل کی کہ اس معاملے کا نوٹس لیکرشہریوں کو اذیت میں مبتلا کرنیوالے واٹرا ینڈ سیوریج کارپوریشن کے افسران کیخلاف کارروائی کرکے گلشن حالی روڈپرجمع گندے پانی کی نکاسی یقینی بنائی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...