جماعت اسلامی کا دھرنا جاری، 3 ستمبر کو ہڑتال کا اعلان

جماعت اسلامی کا دھرنا جاری، 3 ستمبر کو ہڑتال کا اعلان

تاجر تنظیموں ومارکیٹ ایسوسی ایشنز کی کاروبار بند رکھنے کی یقین دہانی پٹرول لیوی کے خلاف دھرنا عوام کے دل کی آواز ،منعم ظفر خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کی جانب سے پٹرول لیوی بھتہ ٹیکس کی ظالمانہ و صولی اور آئی پی پیز کے عوام دشمن معاہدوں کے خلاف گورنر ہاؤس پر دھرنا 16ویں دن بھی جاری رہا۔شہر بھر سے مختلف زندگی سے وابستہ افراد کی جانب سے دھرنے میں شرکت اور اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری رہا۔دوسری طرف تاجر برادری کے نمائندوں اور مختلف تاجر تنظیموں و انجمنوں اور مارکیٹ ایسوسی ایشنز کی جانب سے جمعرات 3ستمبر کی ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت اور دکانیں و کاروبار بند رکھنے کے اعلانات اور یقین دہانی کرائی جاتی رہی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرنے دھرنا گاہ میں پریس کانفرنس سے خطاب اور جیو موبائل مارکیٹ یوپی موڑ میں تاجر تنظیموں اور مارکیٹ ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول لیوی بھتہ ٹیکس کے خلاف گورنر ہاؤ س سندھ سمیت چاروں صوبائی دار الحکومت میں دھرنے عوام کے دل کی آواز ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر 3 ستمبر کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی،تاجر برادی کی جانب سے ہڑتال کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہیں، یکم ستمبر کو 3 بجے گورنر ہاؤس کے باہر تاجر کنونشن ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خصوصی خطاب کریں گے ۔ منعم ظفر نے یوپی موڑ جیو موبائل مارکیٹ اور اس سے متصل مارکیٹوں کا دورہ کیا اور ہڑتال کو بھر پور کامیاب بنانے کے حوالے سے گفتگو کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...