گورنر سے شہزادہ قصی وجیہ الدین کی وفد کے ساتھ ملاقات
کراچی (آئی این پی) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے بوہری کمیونٹی کے اعلیٰ سطحی وفد نے شہزادہ قصی وجیہ ا لدین کی قیادت میں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
وفد میں القمر بھائی، آدم بھائی سمیت دیگر معززین شامل تھے۔ گورنر سندھ نے بوہری کمیونٹی کی جانب سے صحت، تعلیم، کمیونٹی ویلفیئر اور سماجی و معاشرتی بہتری کے لیے کی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی نے نہ صرف اپنے افراد بلکہ معاشرے کے دیگر طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے بھی قابلِ قدر خدمات انجام دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیفی اسپتال میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کینسر اور امراضِ قلب کے علاج کی سہولیات کا قیام قابلِ تحسین اقدام ہے ۔ صحت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں بوہری کمیونٹی کی خدمات معاشرے کے لیے قابلِ تقلید مثال ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments