جیولر کی دکان میں دن دیہاڑے ڈکیتی، پلمبر کے بھیس میں ڈاکوئوں نے شہری کا گھر لوٹ لیا

جیولر کی دکان میں دن دیہاڑے ڈکیتی، پلمبر کے بھیس میں ڈاکوئوں نے شہری کا گھر لوٹ لیا

یونیورسٹی روڈ پر دکان لوٹنے والے 4 موٹرسائیکلوں پر سوارمسلح ڈاکوؤں کی تعداد 7تھی،ملزمان 1 کلو 800 گرام کے طلائی زیورات ، 8 کلو چاندی اورمکس مال سے بھرا تھیلا لیکر فرار،مقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر،این این آئی)یونیورسٹی روڈ سمامہ شاپنگ سینٹرکے قریب واقع شاپنگ مال میں جیولرشاپس میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات جیولری شاپ میں ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ متاثرہ جیولرمجتبیٰ کی مدعیت میں مبینہ ٹاؤن تھانے میں درج، پولیس کے مطابق مسلح ڈاکوؤں کی تعداد 7 تھی جوکہ 4 موٹرسائیکلوں پرسوارتھے ،مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے پر 3 جیولری شاپ میں ڈکیتی کی واردات انجام دی مسلح ڈاکو تقریباً 1 کلو 800 گرام کے طلائی زیورت ، 8 کلو چاندی اورمکس مال سے بھرا تھیلا اورایک موبائل فون لوٹ کر فرار ہوئے دوران واردات ایک جیولرکی جانب سے مسلح ڈاکوؤں پر فائرنگ کی گئی تو ایک عقب سے آنے والے ڈاکو نے جیولر کو لات مارکرا دیا اورجیولرکا اسلحہ بھی اٹھا لیا۔

مسلح ڈاکوؤں فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوئے، شاپنگ مال کے باہرموجود چوکیدارکی جانب بھی مسلح ڈاکوؤں پرفائرنگ کی گئی،لیکن وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔علاوہ ازیں عزیزآباد کے علاقے آصف نگر بلاک 9 میں پلمبر کے بھیس میں آنے والے دو مبینہ ملزمان گھر سے 16 تولہ سونا اور 50 ہزار روپے نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے ، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کے حوالے کردی گئی ہے۔ متاثرہ شہری شاہد کے مطابق واقعے کے وقت گھر میں خواتین اور بزرگ والدین موجود تھے۔ متاثرہ خاندان کے سربراہ نماز کے لیے گھر سے روانہ ہوئے تو راستے میں دو افراد سے ملاقات ہوئی، جنہوں نے خود کو پلمبر ظاہر کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...