جہانگیر روڈ کی بہتری و بحالی منصوبے کا افتتاح کردیاگیا

جہانگیر روڈ کی بہتری و بحالی منصوبے کا افتتاح کردیاگیا

منصوبے پر 36کروڑ روپے لاگت آئی،اسٹریٹ لائٹس سولر سسٹم پر منتقلکراچی میں چائنا کٹنگ کرنے والوں کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا،مرتضیٰ وہاب

کراچی (این این آئی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے 36 کروڑ روپے کی لاگت سے گرومندر سے تین ہٹی تک جہانگیر روڈ کی بہتری و بحالی کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جہانگیر روڈ کی بحالی کے منصوبے پر 36 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں، جس کے تحت سڑک کی تعمیر و بحالی، کشادگی، نکاسی آب، فٹ پاتھ، لین مارکنگ اور روشنی سمیت مختلف ترقیاتی کام مکمل کیے گئے ہیں منصوبے کے تحت 1.4 کلومیٹر طویل دوطرفہ سڑک کو 26 فٹ سے بڑھا کر 32 فٹ چوڑا کیا گیا ہے ، جبکہ سڑک پر 2 لاکھ 52 ہزار مربع فٹ 80 ایم ایم اور 70 ہزار مربع فٹ 60 ایم ایم پیورنگ بلاکس بچھائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 50 ہزار مربع فٹ اسفالٹ بیس کورس اور 50 ہزار مربع فٹ اسفالٹ کنکریٹ کا کام بھی مکمل کیا گیا ہے ۔میئر کراچی نے کہا کہ خراب سیوریج لائنوں کی بحالی کے علاوہ 36 انچ قطر کی برساتی پانی کی نکاسی کی لائن کے لیے 11 ہزار 800 رننگ فٹ سے زائد وینچنگ کا کام مکمل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگوں کو لوڈشیڈنگ کے باعث مشکلات کا سامنا رہتا ہے ، اسی لیے جہانگیر روڈ کی اسٹریٹ لائٹس کو سولر سسٹم پر منتقل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کراچی میں چائنا کٹنگ کرنے والوں کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...