ڈھائی ماہ کی بچی کی لاش چھت پرپانی کی ٹینکی سے برآمد

ڈھائی ماہ کی بچی کی لاش چھت پرپانی کی ٹینکی سے برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر بی سیون میں رات کے وقت گھر سے لاپتہ ہونے والی ڈھائی ماہ کی بچی کی لاش گھر کی چھت پر موجود پانی کی فائبر ٹینکی سے برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق بچی کی شناخت نور فاطمہ دختر محمد علی کے نام سے ہوئی ہے ۔بچی کی لاش فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پانی کی ٹینکی کا ڈھکن بند تھا، جس کے باعث واقعے نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔بچی کے والدین سمیت دیگر رشتے داروں سے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...