سانگھڑ، محراب پور میں 2 افراد کی خودکشی، ایک حادثے میں ہلاک
جام نواز علی میں 7بچوں کے باپ نے غربت سے تنگ آکر زندگی کا خاتمہ کیامورو میں کاریں ٹکرانے سے قوم پرست رہنما چل بسا، گروہی تصادم میں 9زخمی
سانگھڑ، محراب پور (نمائندگان)سانگھڑ کی تحصیل جام نواز علی نئوآباد تھانے کی حدود میں واقع گاؤں محمد بخش لسکانی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 35 سالہ نوجوان راجیش کمار بھیل ولد لیلو بھیل نے مبینہ غربت سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق راجیش کمار بھیل سات بچوں کا باپ تھا اور گھریلو و معاشی حالات کے باعث مبینہ طور پر شدید پریشانی کا شکار تھا۔ محراب پور کے نواحی گاؤں دلبر بڈ میں ارشاد بڈ نامی نوجوان آئس نشے کے باعث اسپتال میں دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا، جبکہ ہالانی روڈ پر گودو نہر پر گڑ سے بھرا ہوا ٹرالر الٹ گیا، حادثے میں ڈرائیور اور کلینر محفوظ رہے۔
دوسری طرف کنڈیارو تھانے کی حدود میں لنڈو موری کے پاس گاؤں نبی بخش منگریو میں مبینہ کپاس چوری کے تکرار پر منگریو اور لاکھا برادریوں کے درمیان تصادم ہوگیا جس میں کلہاڑی، ڈنڈے لگنے سے غلام نبی لاکھو، عبد الخالق لاکھو، نواب لاکھو، گلاب لاکھو، محراب پور لاکھو، عبد الغفار منگریو، عبد الجبار منگریو، غلام حیدر منگریو، نجم الدین منگریو زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ مورو تھانے کی حدود میں باندھی رابطہ سڑک پردو کاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں زخمی جسقم رہنما اللہ بخش خاص خیلی نواب شاہ اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، پولیس کے مطابق مرحوم گاؤں محمد خان خاص خیلی کا رہائشی تھا لاش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments