جیکب آباد:جمپر کاٹ کر بجلی منقطع کرنے کا سلسلہ جاری، 2 علاقے متاثر

جیکب آباد:جمپر کاٹ کر بجلی منقطع کرنے کا سلسلہ جاری، 2 علاقے متاثر

جیکب آباد(نمائندہ دنیا)سیپکو کی جانب سے سٹی ٹو فیڈر کی بجلی بند کرنے کا سلسلہ روز کا معمول بن گیا، آئی بی اے اسکول کے قریب سے جمپر کاٹ کر فیڈر بند کیے جانے سے اے ڈی سی کالونی، پھول باغ اور ملحقہ علاقوں کے مکین شدید گرمی اور حبس میں اذیت کا شکار ہوگئے۔

شہریوں کے مطابق سٹی ٹو فیڈر کی بجلی کئی گھنٹوں سے بند ہے، جس کے باعث گھروں، دکانوں اور کاروباری مراکز میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کی مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔مکینوں کا کہنا ہے کہ سیپکو کی جانب سے آئے روز مختلف حربوں کے ذریعے فیڈر بند کردیا جاتا ہے، جبکہ بجلی کی بحالی کے لیے شہریوں کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...