تھرپارکر میں نایاب نسل کے ہرنوں کا شکار، شکاری ایک چھوڑ گئے
تھرپارکر(نامہ نگار)تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر کے گاؤں لونیاں ساند کے قریب رات گئے چار نامعلوم شکاریوں کی جانب سے نایاب نسل کے چنکارا ہرنوں کے غیر قانونی شکار کا واقعہ پیش آیا۔۔۔
شکاری ایک ہرن اپنے ساتھ لے گئے جبکہ دوسرا ہرن چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ مقامی افراد کے مطابق رات کے وقت علاقے میں سرچ لائٹس اور گاڑیوں کی مشکوک نقل و حرکت دیکھ کر انہوں نے شکاریوں کا پیچھا کیا۔ تعاقب کیے جانے پر فرار ہوگئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments