نوجوان پر تشدد کیس ، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے مقدمے میں عدالت نے دو ملزمان وقار اور ابراہیم کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزمان کا میڈیکل معائنہ کرانے کا بھی حکم دے دیا۔پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر دونوں ملزمان وقار اور ابراہیم کو عدالت میں پیش کیا۔ مدعی کے وکیل اسامہ علی نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے مدعی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزمان کا سی آر او کروا لیا گیا ہے، مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہے ۔ ملزمان کی نشاندہی پر اسلحہ اور تشدد میں استعمال ہونے والا بیس بال بیٹ برآمد کرنا ہے ، جبکہ ملزمان کی شناخت پریڈ بھی کرانی ہے ۔ تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 19 ستمبر تک توسیع کی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments