سرکاری اسکولوں کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کی کمی

سرکاری اسکولوں کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کی کمی

طالبات کی جانب سے دورانیہ ختم کرنے کی درخواست کی گئسیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی بحالی جاری ،مزید فنڈز کی ضرورت ،سردار علی شاہی تھی،وزیرتعلیم

کراچی (این این آئی)سندھ حکومت نے سرکاری اسکولوں کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کی کمی کردی، محکمہ تعلیم کے مطابق نئے اوقات کار کا اطلاق آج سے ہوگا اور اسکول معمول کے مقررہ وقت کے مقابلے میں ایک گھنٹہ کم کھلیں گے۔ وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے بتایا کہ طالبات کی جانب سے اضافی ایک گھنٹے کا دورانیہ ختم کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ طالبات نے شکایت کی تھی کہ اسکول کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کے اضافے کے باعث انہیں بھوک لگنے سمیت دیگر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا اور سیلاب کے باعث سندھ کے اسکولوں کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا تھا تاکہ تعلیمی سرگرمیوں میں پیدا ہونے والے تعطل کے باعث متاثر ہونے والے نصاب کو بروقت مکمل کیا جاسکے ۔سردار علی شاہ نے کہا کہ اب اسکولوں کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کی کمی کردی گئی ہے اور طلبہ و طالبات کو معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیوں کا موقع فراہم کیا جائے گا۔وزیر تعلیم سندھ نے مزید بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی بحالی کا کام جاری ہے ، تاہم اس حوالے سے مزید فنڈز درکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت وفاقی حکومت سے سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی بحالی کیلئے مزید فنڈز فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...