وسائل پرقبضے کیلئے سندھ تقسیم کیا جارہا ہے ، عوامی تحریک
نئے صوبوں کی مہم چلانا دہشت گردی، پی پی متحدہ سے ملی ہوئی ہے ، رہنماڈیم ودیگر منصوبوں کے خلاف جھڈو میں عوامی بیداری مہم، ریلی، دھرنا دیا
جھڈو (نمائندہ دنیا)سندھ کو ٹکڑے کرنے کی سازش، سندھ کی زمینوں اور قدرتی وسائل پر قبضوں، کارپوریٹ فارمنگ، جلال پور کینال سمیت تمام نئی نہروں اور ڈیموں کے منصوبوں کے خلاف جھڈو میں عوامی بیداری مہم کے سلسلے میں ریلی نکالی اور دھرنا دیا گیا، شرکا نے عوامی نگر محلے سے ریلی شروع کر کے شہر کے مختلف علاقوں سے گزر کرجھڈو میرپوخاص ہائی وے پر دھرنا دیا۔ ریلی کی قیادت عوامی تحریک کے مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر رسول بخش خاصخیلی، ایڈووکیٹ ممتاز کھوسو، ایڈووکیٹ ایاز کلوئی اور دیگر نے کی، اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں صوبے بنانے کی مہم چلانے والے دہشت گرد ہیں۔
پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کے دہشت گردوں کی اتحادی بن کر نئے صوبوں کی خفیہ حمایت کر رہی ہے ، ڈیجیٹل مردم شماری اور نہروں کی طرح پیپلز پارٹی اس مسئلے پر بھی ڈرامے بازی اور فراڈ کر رہی ہے ۔ محسن نقوی صدر زرداری سے ملاقات کر کے ان کو اعتماد میں لے کر پھر سندھ میں صوبے بنانے کے لیے دھمکیاں دے رہا ہے ، محسن نقوی ضیائی ٹولے کا غیر اعلانیہ ترجمان ہے ، سندھ کی تقسیم کی مہم چلانے والے ملک توڑنے کی سازش کر رہے ہیں، سندھ کی تقسیم کی مہم چلانے والے امریکی ایجنٹ ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments