مرکزی مسلم لیگ روزگار پروگرام کے سولہویں مرحلے کی رجسٹریشن

 مرکزی مسلم لیگ روزگار پروگرام کے سولہویں مرحلے کی رجسٹریشن

کراچی (این این آئی) مرکزی مسلم لیگ کراچی کے زیرِ اہتمام روزگار سہولت پروگرام کے سولہویں مرحلے کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

 اس حوالے سے مرکزی مسلم لیگ کراچی کے انفارمیشن سیکرٹری عادل علی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں بے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کی زندگی کو شدید متاثر کر رکھا ہے ، ایسے میں مرکزی مسلم لیگ عوام کو باعزت روزگار کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ روزگار کے خواہشمند افراد شاہراہ فیصل پر واقع مرکزی مسلم لیگ ہاؤس کا رخ کر کے 20 ستمبر تک اپنا اندراج کروا سکتے ہیں، جہاں شفاف طریقہ کار کے تحت انہیں روزگار سہولت پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔یہ پروگرام خود انحصاری اور باعزت زندگی کی طرف عملی قدم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...