ہیلتھ ایشیا میں پٹیل اسپتال کی جانب سے سی ایم ای سیشن
پلاسٹک سرجری سے زندگیوں کی بحالی، جدید طبی طریقوں پر تبادلہ خیال برن کیئر، اسکار مینجمنٹ اور بریسٹ ری کنسٹرکشن پر اہم پریزنٹیشنز پیش
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)23ویں ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل ایگزی بیشن اینڈ کانفرنسز پاکستان کی نمایاں طبی نمائشوں اور کانفرنسز میں سے ایک ہے جہاں طبی ماہرین اور شعبہ صحت سے وابستہ افراد اپنے علم اور تجربات کا تبادلہ کرتے ہیں۔ ہیلتھ ایشیا 2026 کے تحت پٹیل اسپتال نے ہیلتھ ایشیا کے اشتراک سے ایکسپو سینٹر میں پلاسٹک سرجری، بحالی سے خوبصورتی تک کے عنوان سے سی ایم ای سیشن کا انعقاد کیا۔سیشن میں طبی ماہرین اور شعبہ صحت سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں میڈیکل ڈائریکٹر پٹیل ہسپتال ڈاکٹر مظہر نظام، ڈائریکٹر آپریشنز محمد صدیق اور ڈائریکٹر کمیونی کیشن اینڈ ریسورس ڈیولپمنٹ (سی آر ڈی)فرحان اسدی بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر مظہر نظام نے پٹیل اسپتال کا تعارف پیش کرتے ہوئے اسپتال کی طبی خدمات، انسانیت کی خدمت کے عزم اور فلاحی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے برنز اینڈ پلاسٹک سرجری اور مریضوں کی بحالی میں اس کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔اس کے بعد ڈاکٹر سعید علی، کنسلٹنٹ پلاسٹک سرجن نے برن کیئر اینڈ احتیاطی تدابیرجبکہ ڈاکٹر وہاج ارشدکنسلٹنٹ پلاسٹک سرجن نے ہیڈ اینڈ نیک ری کنسٹرکشن کے موضوع پر اپنی پریزنٹیشنز پیش کیں۔ڈاکٹر شازرا خان نے کلیفٹ کمپری ہینسو کیئر جبکہ ڈاکٹر نور علی نے اسکار مینجمنٹ کے موضوع پر شرکاء کو آگاہ کیا۔ ڈاکٹر زوہیرا خان نے بریسٹ کینسر کے علاج کے بعد بریسٹ ری کنسٹرکشن کی اہمیت اور مریضوں کے اعتماد اور معیارِ زندگی کی بحالی پر روشنی ڈالی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments