ناظم آباد ٹاؤن میں ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی جاری

ناظم آباد ٹاؤن میں ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی جاری

کراچی(این این آئی)ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ناظم آباد کی جانب سے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے ، اس ضمن میں چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے 18 ریٹائرڈ ملازمین میں مجموعی طور پر 78 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے چیک تقسیم کیے۔

چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں وائس چیئرمین محمد نعمان صدیقی، میونسپل کمشنر عزیز الرحمن تنیو، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد سمیت دیگر افسران اور ملازمین بھی موجود تھے ۔اس موقع پر چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی بروقت ادائیگی ادارے کی ذمہ داری ہے ۔ ملازمین نے اپنی زندگی کا قیمتی وقت ادارے اور عوام کی خدمت میں صرف کیا، اس لیے ان کے جائز حقوق کی ادائیگی کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ ملازمین کے بقایاجات سے متعلق مسائل کو مرحلہ وار حل کیا جائے اور واجبات کی ادائیگی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...