جے پی ایم سی میں ریڈیالوجی لیکچر کا انعقاد
کراچی (سٹی ڈیسک)کراچی جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کے شعبہ یورولوجیکل سرجریز اینڈ رینل ٹرانسپلانٹیشن کے زیرِ اہتمام ریڈیالوجی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس کا مقصد یورولوجی کے مریضوں کی بہتر تشخیص اور علاج کے لیے جدید امیجنگ کے علم کو فروغ دینا تھالیکچر میں شعبہ ریڈیالوجی جے پی ایم سی کی ماہر ڈاکٹروں نے مختلف اہم موضوعات پر تفصیلی لیکچرز دیے ، جن میں گردوں اور مثانے کی رسولیاں و سرطان، مثانے کی خرابی اور بے اختیاری، پروسٹیٹ اور مثانے کے سرطان میں ایم آر آئی کا کردار، گردے ، یوریٹر اور مثانے کی پتھریاں، جبکہ پیشاب کی نالی کی تنگی کی تشخیص کے لیے جدید امیجنگ طریقہ کار شامل تھے ڈاکٹر ماریا ریاض، ڈاکٹر آمنہ جمالی، ڈاکٹر رادھا، ڈاکٹر شازیہ شیخ اور ڈاکٹر ارم فاطمہ نے مختلف موضوعات پر اپنے طبی تجربات اور ماہرین کی آراء سے شرکاء کو آگاہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments