سینٹرل پولیس آفس میں میلاد مصطفیؐ کا انعقاد
محمد یحییٰ الکتافی الازھری سمیت سینئر پولیس افسران واہلکاروں کی شرکت سرکار دو عالمؐ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا گیا،مقررین
کراچی (این این آئی)سینٹرل پولیس آفس میں ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے میلاد مصطفیؐ کا انعقاد کیا گیا۔ پروقارتقریب میں ایڈیشنل آئی جیز کراچی، فنانس،ویلفیئر اور لاجسٹکس، ڈی آئی جیز ہیڈ کواٹرز، اسٹیبلشمنٹ، ٹریننگ، اے آئی جیز ہومن رائٹس، ایڈمن، ٹی اینڈٹی،ایس ایس پی میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز، ایس ایس پی سینٹرل، پیر طریقت الحاج الحافظ غلام محمد سہو قادری، فضیلت الشیخ محدث محمد یحییٰ الکتافی الازھری جامعہ الازہر شریف(مصر)، محقق اسلام مفتی ڈاکٹر محمد ابراہیم الازھری(اسلامی اسکالر)، ڈاکٹر محمد وسیم الازھری، ڈاکٹر عزیز الازھری (ممبر اسلامی نظریاتی کونسل) سمیت سی پی او کے سینئر پولیس افسران واہلکاروں نے شرکت کی۔تقریب میں نعت خواں دانیال شاہ نے اس محفل میں اپنی خوبصورت آواز سے سرکار دو عالمؐ کی شان میں نعت پڑھی۔تقریب میں فضیلت الشیخ محدث محمد یحییٰ الکتافی الازھری جامعہ الازہر شریف(مصر) اور پیر طریقت الحاج الحافظ غلام محمد سہو قادری نے سیرت النبی ؐپر روشنی ڈالی۔سرکار دو عالمؐ کی ولادت کے بعد قیصر و قصرا کے محل لرز گئے۔
فارس میں گزشتہ ایک ہزار سال سے روشن آگ بجھ گئی، خانہ کعبہ میں موجود تمام بت ٹوٹ گئے ۔ الحاج الحافظ غلام محمد سہو قادری نے کہا کہ گزشتہ سال بھی سینٹرل پولیس آفس میں اس تقریب کا انعقاد ہوا جوکہ خوش آئند ہے ۔ تقریب سے خطاب میں محمد یحییٰ الکتافی الازھری نے کہا کہ سرکار دو عالمؐ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت العالمین بنا کر بھیجا گیا ہے ۔ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر، فنانس اور لاجسٹکس مظفر علی شیخ نے محفل سے خطاب کرتے ہوئے تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کی۔ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر، فنانس اور لوجسٹکس نے اپنے مختصر خطاب میں محبوب حضرت محمد مصطفی کی شان بیان کی۔تقریب کے اختتام پر الحافظ غلام محمد سہو قادری نے شہداء سندھ پولیس کے لئے دعا کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments