میرپور خاص:جے ای ایس ٹی بھرتیوں میں کرپشن کی انکوائری

میرپور خاص:جے ای ایس ٹی بھرتیوں میں کرپشن کی انکوائری

ڈائریکٹر ایجوکیشن کے نام خط، اینٹی کرپشن نے محکمہ تعلیم سے ریکارڈ مانگ لیابی ایڈ ڈگری مقررہ تاریخ کے بعد لینے والے امیدوار کواضافی نمبر دینے کی شکایت

میرپورخاص(بیورو رپورٹ)جونیئر ایلیمنٹری اسکول ٹیچر (JEST، BPS-14) کی بھرتیوں سے متعلق شکایت پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے انکوائری کا آغاز کرتے ہوئے محکمہ تعلیم سے اہم ریکارڈ طلب کرلیا،اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے دفتر سے 16 ستمبر 2026 کو جاری خط کے مطابق معاملہ سندھ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ رولز 1993 کے تحت انکوائری اور رپورٹ کے لیے متعلقہ انکوائری افسر کے سپرد کیا گیا،خط ڈائریکٹر ایجوکیشن (پرائمری)اسکولز کے نام جاری کیا گیا،جس میں شکایت کے حوالے سے کہا گیا کہ امیدوار سرمد مسعود، سیٹ نمبر 1193112، نے 10 دسمبر 2022 کو B.Ed کی ڈگری حاصل کی۔

جبکہ JEST (BPS-14) کی اسامی کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 مارچ 2021 تھی،شکایت میں الزام عائد کیا گیا کہ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین نبی بخش گُرگیج نے امیدوار کی B.Ed ڈگری ظاہر کرتے ہوئے اسے ایک اضافی نمبر دیا، حالانکہ مذکورہ ڈگری درخواست جمع کرانے کی مقررہ آخری تاریخ گزرنے کے بعد حاصل کی گئی،اینٹی کرپشن کے خط میں اس معاملے کو دیگر امیدواروں کے حق پر اثرانداز ہونے سے متعلق شکایت کے طور پر درج کیا گیا،انکوائری افسر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (پرائمری) اور چیئرمین ڈسٹرکٹ سلیکشن کمیٹی کو ہدایت کی کہ متعلقہ ڈیلنگ ہینڈ کے ذریعے مطلوبہ ریکارڈ پیش کیا جائے ، جبکہ ریکارڈ کی فراہمی کے لیے 22 ستمبر 2026 کو دوپہر 12 بجے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے دفتر میں حاضری کی ہدایت کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...