مومن آباد پولیس سے مقابلہ میں زخمی ملزم کا سابقہ ریکارڈ سامنے آگیا
کراچی(این این آئی)تھانہ مومن آباد پولیس کے ساتھ مقابلے میں زخمی ہونے والے ملزم کا مزید سابقہ ریکارڈ سامنے آگیا۔پولیس کے مطابق مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت موسیٰ ولد ظاہر خان کے نام سے ہوئی۔
ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خول، موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق ملزم اور اس کے ساتھیوں نے 17 ستمبر کو لکڑی کے ٹال والی گلی میں بختاور نامی شہری کو واردات کا نشانہ بنایا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ مومن آباد میں درج ہے ۔پولیس حکام نے کہا کہ زخمی ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے ۔ ملزم کے خلاف تھانہ مومن آباد، پیرآباد اور سائٹ اے میں مقدمات درج ہیں، جن میں چوری، منشیات، ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت پولیس سے مزاحمت اور اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments