گورنر سے چینی قائم مقام قونصل جنرل، سینیٹر شیری رحمان کی ملاقاتیں
کراچی (آئی این پی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے گورنر ہاؤس میں چینی قائم مقام قونصل جنرل فینگ ڈیہنگ، سینیٹر شیری رحمان اور رکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ملاقات کے دوران چینی قائم مقام قونصل جنرل فینگ ڈیہنگ نے گورنر سندھ کے سسر سید امام رضا کریم کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ۔ اس موقع پر فینگ ڈیہنگ نے کہا کہ چینی عوام اور قونصلیٹ اس دکھ کی گھڑی میں گورنر سندھ اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سینیٹر شیری رحمان اور رکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید نے بھی گورنر سے ان کے سسر کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔ سینیٹر شیری رحمان اور سعدیہ جاوید نے بیگم گورنر سندھ سے بھی ان کے والد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments