انسداد پولیو مہم 21 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ

 انسداد پولیو مہم 21 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ

مہم 27 ستمبر تک جاری رہے گی،پانچ سال تک کے 25لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ،تیاریاں مکمل پولیو ٹیموں کی تربیت کا 96فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ، غیر حاضر افراد کے لیے لیفٹ اوور سیشنز منعقد کیے جا رہے ہیں،اجلاس

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی سیدحسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہو ا اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز ای او سی کے افسران کوآرڈینٹر کمشنر کراچی پولیو ٹاسک فورس سعود یعقوب اور گیٹس فاؤنڈیشن کی نمائندہ ماریہ مے نے شرکت کی۔اجلاس میں میں فیصلہ کیاگیا کہ انسداد پولیو مہم ایک ہفتہ کے لئے 21 ستمبر سے شروع ہوگی اور 27 ستمبر تک جاری رہے گی۔۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مہم کے دوران پانچ سال تک کے 25 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ستمبر کی اس مہم کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ورکرز کی تربیت کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے ۔ اجلاس میں 21 ستمبر سے شروع ہو نے والی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں اور پولیو انسداد کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے کراچی میں انسداد پولیو کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور انسداد پولیو کے لئے کراچی انتظامیہ کے مسلسل تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

پو لیو کے قطرے پلانے کے لئے کراچی کی تمام یو نین کو نسلوں میں کیے جانے والے انتظامات کو سراہا گیا گیا، کوآرڈینیٹر سعود یعقوب نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ فیلڈ عملے اور ایریا انچارجز کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ اجلاس میں مہم کی تیاریوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا بتایا گیا کہ پولیو ٹیموں کی تربیت کا 96 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور غیر حاضر افراد کے لیے لیفٹ اوور سیشنز منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈاکٹروں سے ملاقاتوں اور جرگہ سیشنز کی موجودہ پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایسٹ اور کورنگی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا بتایا گیا کہ لینڈ مارکنگ و ڈیٹا رجسٹریشن سے متعلق قومی ای او سی کی رہنمائی کے تحت تصحیح کا عمل جاری ہے ۔اجلاس کے اختتام پر ہدایت کی گئی کہ کم کوریج والے علاقوں میں پہلے دن سے ہی خصوصی سپورٹ فراہم کی جائے اور ٹیموں کو صبح 8 سے 9 بجے کے درمیان فیلڈ میں روانہ کیا جائے ۔ کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ یقینی بنایا جائے کہ بچوں کو قطرے پلانے کا سو فیصد ہدف حاصل ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...