گھر سے 18 سالہ خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد

 گھر سے 18 سالہ خاتون  کی پھندا لگی لاش برآمد

کراچی(این این آئی)سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 7-D میں گھر سے 18 سالہ خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ایس ایچ او سرجانی ناصر محمود کے مطابق متوفیہ کی شناخت 18 سالہ نادیہ زوجہ اسد علی کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی۔ اہلخانہ کے مطابق نادیہ کی چند ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی جبکہ اس کا شوہر بیروزگار ہے، جس کے باعث انہیں گھریلو اور معاشی پریشانیوں کا سامنا تھا۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انہی پریشانیوں کے باعث نادیہ نے انتہائی قدم اٹھایا۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...