تیزاب پھینکنے کے مقدمے میں خاتون نے ملزم کو شناخت کرلیا

 تیزاب پھینکنے کے مقدمے میں خاتون نے ملزم کو شناخت کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کے روبروخاتون پر تیزاب پھینکنے کے مقدمے میں ملزم بلال کی شناخت پریڈ کے۔۔۔

 دوران متاثرہ خاتون اریج نے ملزم کو شناخت کرلیا۔ شناخت پریڈ کے دوران ملزم بلال کو دس ڈمی ملزمان کے ساتھ کھڑا کیا گیا۔ مجسٹریٹ نے متاثرہ خاتون سے استفسار کیا کہ ملزم نے کیا حرکت کی تھی، جس پر اریج نے بتایا کہ ملزم نے اس پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔ مقدمے میں ملزمان بلال اور اویس عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ پولیس کے مطابق اویس متاثرہ خاتون اریج کا شوہر ہے اور خاتون اپنے شوہر کے ساتھ آفس جارہی تھی جب ملزم بلال نے اس پر تیزاب پھینکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...