رنچھوڑ لائن میں عمارت کی دیوار گرنے سے ایک شہری جاں بحق، دو زخمی

 رنچھوڑ لائن میں عمارت کی دیوار گرنے سے ایک شہری جاں بحق، دو زخمی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رنچھوڑ لائن نارائن پورہ میں عمارت کی تیسری منزل پر سیڑھیوں سے ملحقہ دیوار گرنے سے۔۔۔

 ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق رنچھوڑ لائن میں پیش آنے والے واقعے کی اطلاع ملتے ہی چھیپا، ایدھی اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور ملبہ گرنے سے جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا۔چھیپا حکام نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 60 سالہ نرسی رانا کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والے 30 سالہ اجے کشور اور 25 سالہ شمع شنکر کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...