غیر قانونی کال سینٹر سے گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

غیر قانونی کال سینٹر سے گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں میٹروپول کے قریب غیر قانونی اسکیم کال سینٹر پر این سی سی آئی اے کے چھاپے کے۔۔۔

 معاملے کی سماعت ہوئی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان غیر قانونی کال سینٹر کے ذریعے خود کو امریکی بینکوں کے نمائندے ظاہر کرتے تھے اور امریکی شہریوں کا ذاتی ڈیٹا حاصل کرکے بینک اکاؤنٹس یا کارڈز سے رقم منتقل کرتے تھے ۔عدالت نے این سی سی آئی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے 28 ملزمان کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کردیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...