جناح اسپتال:ینگ ڈاکٹرز تنخواہوں کیلئے ایک بارپھر احتجاج پرمجبور

جناح اسپتال:ینگ ڈاکٹرز تنخواہوں کیلئے ایک بارپھر احتجاج پرمجبور

اوپی ڈی کمپلیکس کے باہر انتظامیہ کیخلاف نعرے ، 3ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں، رہنماحکومت، اسپتال انتظامیہ ایک دوسرے کے پاس بھیجتے ، ہمیں فٹبال بنا لیا گیا، خطاب

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ینگ ڈاکٹرز تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ایک بار پھر احتجاج پر مجبور ہوگئے ۔ڈاکٹرز نے او پی ڈی کمپلیکس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے اسپتال انتظامیہ کیخلاف نعرے لگائے ۔ احتجاج کرنیوالے ینگ ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں، اسکے باوجود ڈاکٹرز فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انتظامیہ اورحکومت نے ہمیں فٹبال بنالیا، انتظامیہ کہتی ہے حکومت سے پوچھی، جبکہ حکومت سندھ کہتی ہے ، اسپتال انتظامیہ سے رابطہ کریں۔ ینگ ڈاکٹرز نے خبردار کیاکہ اگر چند روزمیں تنخواہیں جاری نہ ہوئیں تواحتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا اور ایڈمن بلاک سمیت سڑکوں پربھی احتجاج کرینگے ، ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا کہ زیر التوا تنخواہیں بحال کی جائیں۔ ینگ ڈاکٹرز نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ 2020 سے تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، اس لیے تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے ۔ واضح رہے کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملے پر اس سے قبل محکمہ صحت سندھ نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر اسپتال انتظامیہ کی کسی انتظامی غفلت کے باعث نہیں ہوئی بلکہ نئے ڈائریکٹ پیمنٹ پالیسی کے نفاذ اور اکاؤنٹنٹ جنرل کے دفتر میں وینڈر اکاؤنٹس کھولنے کیلئے درکار طریقہ کار کے باعث ہوئی۔محکمہ صحت کے مطابق نئی پالیسی کے تحت ہاؤس آفیسرز کی تنخواہیں براہِ راست انکے بینک اکاؤنٹس میں منتقل ہونی ہیں، جس کیلئے وینڈر اکاؤنٹس کھولنے سمیت اضافی دستاویزات اورڈیٹا درکار تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...