ہاکس بے میں شہری پر چاقو سے حملہ مرکزی ملزم گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر) انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کورنگی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔
ہاکس بے میں شہری کو چاقو کے وار کر کے شدید زخمی کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق واقعہ 27 ستمبر کو ہاکس بے میں واقع ہٹ پر پیش آیا تھا، زخمی شخص عرفان مسیح کیٹرنگ کا کام کرتا ہے جس نے ہٹ میں پارٹی پر کھانا فراہم کیا تھا، پارٹی کے اختتام پر رقم کے معاملے پر تلخ کلامی کے بعد ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مضروب پر چاقو سے سینے پر وار کیے ۔واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments