میرپور خاص:مبینہ جیب کترنے ، منشیات فروشی میں ملوث 4خواتین گرفتار
میرپور خاص (بیورو رپورٹ)میرپورخاص میں وومن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاع مبینہ منشیات فروش اور ۔۔۔
جیب کترا گروہ سے تعلق رکھنے والی چار خواتین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مضر صحت گٹکا اور سفینہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق وومن پولیس اسٹیشن کی انسپکٹر مومل لغاری کی سربراہی میں کارروائی کے دوران انیلا، منظورہ، طوطی اور سونیا نامی چار خواتین کو گرفتار کیا گیا جن کے خلاف وومن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار خواتین مبینہ طور پر کمسن بچوں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں مضر صحت گٹکا اور سفینہ سپلائی کرتی تھیں جبکہ کھسک پورہ کے علاقے میں چوری اور جیب تراشی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments