میرپور ماتھیلو:وکیل کے ملازم کی گرفتاری پروکلا کا احتجاج، قومی شاہراہ پردھرنا
میرپورماتھیلو (نمائندہ دنیا )سول کورٹ کے بیرونی احاطے سے وکیل کے ملازم رفیق نامی نوجوان کی گرفتاری کیخلاف وکلا کی۔۔۔
جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، وکلا برادری کی جانب سے پہلے میرپورماتھیلو پولیس اسٹیشن پر ایس ایس پی گھوٹکی اور ایس ایچ او کا علامتی جنازہ لایا گیا، بعد ازاں وکلا کی جانب سے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب گھوٹکی بار کے صدر شاہنواز وسیر کی قیادت میں قومی شاہراہ پر ٹائر جلاکر دھرنا دیا گیا، جس کے باعث دونوں اطراف کی ٹریفک گھنٹوں معطل رہی، وکلا کے احتجاج کے بعد ملازم کو گرفتار کرنے والے اہلکاروں کے خلاف میرپورماتھیلو پولیس اسٹیشن پر مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ گرفتار ملازم کو رہا کردیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments