انیمل بریڈنگ شعبہ ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا، محمد علی ملکانی
محکمہ لائیو اسٹاک مویشیوں کی اعلیٰ نسل پیدا کرکے زرمبادلہ کمائے ، صوبائی وزیربیرون ممالک سے اعلیٰ نسل کے مویشی لاکر بہتر نسل پیدا کرنے کے مواقع دیئے
حیدر آباد (بیورو رپورٹ)صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اور فشریز محمد علی ملکانی نے کہا ہے کہ محکمہ لائیواسٹاک مویشیوں کی بہتر نسل پیدا کرکے صوبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ، جس سے مویشی مالکان کی خوشحالی سمیت بیرونی زرمبادلہ کماکر معیشت کو بھی بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے حیدرآباد میں ورلڈ بینک کے منصوبے (SLADP) کے دفترمیں لائیو اسٹاک فشریز کے مختلف شعبہ جات کے جاری منصوبوں کے متعلق منعقدہ اجلاس کے دوران کیا، صوبائی وزیر محمد علی ملکانی نے کہا کہ ہم نے بیرون ممالک سے بہتر نسل کے مویشیوں کو لانے سمیت بہتر نسل کے مصنوعی بیج لاکر صوبے کے مویشی مالکان کو اعلی نسل کے مویشی پیدا کرنے کے مواقعے مہیا کیے ہیں تاکہ دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہوسکے ، انہوں نے کہا ہماری انیمل بریڈنگ شعبہ ہی سندھ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ، انہوں نے افسرا ن سے کہا کہ ہم منصوبے کی شفاف پایہ تکمیل اور اس کا استفادہ صوبے کے لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب ہوں گے ، جبکہ فشریز شعبے میں پرائیویٹ پارٹنرشپ کو ترجیحی دینی چاہیے ، انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین کی سیزن کی مناسبت سے مقررہ اہداف کو بھی یقینی بنایاجائے تاکہ سندھ کے مویشیوں کو مختلف امراض سے محفوظ رکھا جاسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments