کیماڑی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں،13 ملزمان گرفتار
کراچی (آئی این پی)ضلع کیماڑی پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے۔۔۔
13 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 2 اسٹریٹ کرمنلز، 3 منشیات فروش، 3 گٹکا فروش، 4 غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری اور ایک ڈیزل اسمگلر شامل ہے ۔ ملزمان کے قبضے سے 2 غیر قانونی پستول، 94 گرام آئس، 65 گرام چرساور 7 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments