محنت کش پر فائرنگ، لگژری گاڑی میں سوار شہری تاحال گرفتار نہ ہوسکا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گلشن اقبال میں فائرنگ سے محنت کش کو زخمی کرنے والا لگژری گاڑی میں سوار بُزرگ شہری تاحال پولیس کی۔۔
گرفت میں نہ آسکا، فائرنگ کا واقعہ 6 اکتوبر کی دوپہر پیش آیا تھا۔تفصیلات کے مطابق گلشن چورنگی کے قریب پیش آئے واقعے کے بعد فرار ہوتے ہوئے فائرنگ میں ملوث لگژری گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے حاصل کرلی جس کی مدد سے گاڑی اور اس کے مالک کی تلاش جاری ہے ۔منگل کو پیش آئے واقعے کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں زخمی محنت کش سلمان کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مرسڈیز میں یونیفارم پہنی بچی بھی سوار تھی اور گاڑی اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments