کمرشل عمارتوں کا فائر سیفٹی آڈٹ جلد مکمل کرنے کی ہدایت

 کمرشل عمارتوں کا فائر سیفٹی آڈٹ جلد مکمل کرنے کی ہدایت

سیفٹی تقاضے پورے نہ کرنے والی عمارتوں کیخلاف کارروائی یقینی بنائیں،کمشنر

کراچی (این این آئی) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، فائر فائٹرز اور متعلقہ محکموں کو کمرشل عمارتوں کا فائر سیفٹی آڈٹ سروے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس میں کمرشل عمارتوں میں فائر سیفٹی قوانین پر عملدرآمد، آگ سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات اور فائر سیفٹی آڈٹ سروے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن عمارتوں میں حفاظتی انتظامات موجود نہیں انہیں نوٹس جاری کرکے تمام حفاظتی تقاضے پورے کرنے کا پابند بنایا جائے گا۔سید حسن نقوی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز فائر سیفٹی آڈٹ سروے جلد مکمل کرائیں اور سیفٹی تقاضے پورے نہ کرنے والی عمارتوں کے خلاف کارروائی یقینی بنائیں۔ انہوں نے بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی کو ہدایت کی کہ کمرشل عمارتوں کے منظور شدہ نقشے ترجیحی بنیادوں پر آن لائن پورٹل پر اپ لوڈ کیے جائیں ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں قائم فائر سیفٹی آڈٹ سروے کمیٹیاں سروے کا کام کررہی ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 907 عمارتوں کا سروے مکمل کیا جاچکا ہے ۔ ضلع جنوبی میں 202، وسطی میں 185 اور شرقی میں 196 عمارتوں کا آڈٹ کیا گیا ہے ۔اجلاس میں اسپتالوں، صنعتی اداروں اور اسکولوں کے فائر سیفٹی آڈٹ کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...