طلبا ماحول دوست سیمنٹ پر تحقیق کیساتھ فروغ میں اپنا کردار بھی ادا کریں، مقررین
کراچی (سٹی ڈیسک)جامعہ این ای ڈی کے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ، لکی سیمنٹ اور امریکن انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرز کے اشتراک سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد اکیڈمیا اور ملکی صنعت کے مابین بہتر روابط و تعاون کا فروغ تھا۔
مقررین جزل مینجر لکی سیمنٹ عتیق احمد نارو، جزل مینجر کوالٹی کنٹرول نعمان محمود، ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ مظہر حسین کا کہنا تھا کہ طالب علم ماحول دوست سیمنٹ پر ناصرف تحقیق کریں بلکہ اس کے فروغ میں اپنا کردار بھی ادا کریں، اس مستقل تبدیل ہوتی انڈسٹری میں بہت زیادہ ضرورت قابل انجینئرز کی ہے ۔جامعہ این ای ڈی کی ترجمان فروا حسن کے مطابق اس سیمینار میں بڑی تعداد میں شعبہ سول، کیمیکل اور میکینکل انجینئرنگ کے طالبِ علموں نے شرکت کی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments