یونیک گروپ کے کڈز روڈ سیفٹی ایجوکیشن سیمینار کاانعقاد

یونیک گروپ کے کڈز روڈ سیفٹی ایجوکیشن سیمینار کاانعقاد

والدین، اساتذہ ، ادارے طلبہ کی روڈ سیفٹی تربیت میں کردار اداکریں:پروفیسرعبداللہ

لاہور (سٹاف رپورٹر)یونیک گروپ آف انسٹیٹیوشنز کے زیر اہتمام بچوں میں ٹریفک قوانین، سڑکوں پر محفوظ آمدورفت اور روڈ سیفٹی کاشعور پیدا کرنے کیلئے کڈز روڈ سیفٹی ایجوکیشن سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ صدارت ڈائریکٹر یونیک گروپ پروفیسر عبداللہ نے کی۔ ماہرین نے پانچویں کے طلبہ کو ٹریفک قوانین کی اہمیت، سڑک عبور کرنے کے محفوظ طریقوں، ٹریفک اشاروں کی پہچان اور دوران سفر احتیاطی تدابیر سے آگاہی دی گئی۔ماہرین نے بچوں کو روزمرہ زندگی میں پیش آنیوالی ٹریفک کی صورتحال، سڑکوں پر درپیش مسائل اور محفوظ سفر کے بنیادی اصولوں سے آگاہ کیا۔ پروفیسر عبداللہ نے خطا ب میں کہا بچوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کا شعور پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔ بچوں کی تعلیم و تربیت صرف نصابی کتابوں اور کلاس روم تک محدود نہیں ہونی چاہیے ،انہیں عملی زندگی میں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بھی تیار کرنا تعلیمی اداروں کی اہم ذمہ داری ہے ۔ یونیک گروپ طلبہ کی نصابی ضروریات پوری کرنے کیساتھ ساتھ انکی شخصیت سازی پر بھی خصوصی توجہ دیتا ہے ۔ پروفیسر عبداللہ نے زور دیا کہ بچوں کی روڈ سیفٹی تربیت میں والدین، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کو مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے ۔ سیمینار سے معظم گوندل، عدیل شیخ، اسد رؤف، مرحا اور زونیرہ نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے بچوں کو روڈ سیفٹی کے بنیادی اصولوں، ٹریفک قوانین کی پابندی اور سڑکوں پر ذمہ دارانہ رویے کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...