پی ایم یوتھ پروگرام اور امریکی ادارے پی آر جی میں معاہدہ طے

پی ایم یوتھ پروگرام اور امریکی ادارے پی آر جی میں معاہدہ طے

نوجوانوں کیلئے صحت، میڈیکل بلنگ ،ہیلتھ ٹیکنالوجی میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے صحت کے شعبے میں عالمی تعاون سے پاکستانی برآمدات کو نئی اڑان ملے گی، رانا مشہود احمد

  اسلام آباد (دنیا نیوز ) وزیراعظم یوتھ پروگرام اور امریکی ادارے پی آر جی کے مابین تاریخی معاہدہ پر دستخط ہو گئے جس کے تحت پاکستانی نوجوانوں کیلئے صحت، میڈیکل بلنگ اور ہیلتھ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔اس موقع پر چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکا شراکت داری سے صحت کے شعبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ، امریکی سیکرٹریٹ پاک امریکا صحت تعاون میں کلیدی کردار ادا کرے گا اور صحت کے شعبے میں عالمی تعاون سے پاکستانی برآمدات کو نئی اڑان ملے گی۔ میڈیکل بلنگ اور ہیلتھ ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کی تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر نوجوان کو باعزت اور پائیدار روزگار دینا ،ا نہیں بااختیار بنانا حکومت کی ترجیح ہے ۔ پی ایم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو عالمی روزگار سے جوڑنے کے مشن پر گامزن ہے ، امریکی سیکرٹریٹ کی نگرانی کیلئے فوکل پرسن اور کوآرڈینیٹر بھی مقرر کیے جائیں گے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...