روڈ کٹنگ سے قبل مکمل منصوبہ بندی یقینی بنا ئی جا ئے ، کمشنر راولپنڈی
سڑک کی مکمل بحالی اور تعمیر 15دن کے اندر مکمل کی جا ئے ، اجلاس سے خطاب
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی کی زیر صدارت کمشنر آفس راولپنڈی میں روڈ کٹنگ کی اجازت، مختلف محکموں کی زیر زمین سروس لائنز کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں سڑکوں کی بار بار کٹائی سے عوام کو مشکلات، ٹریفک مسائل اور سرکاری وسائل کے ضیاع کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، اس لیے تمام متعلقہ محکمے روڈ کٹنگ سے قبل مکمل منصوبہ بندی اور باہمی رابطہ کاری کو یقینی بنائیں۔ روڈ کٹنگ کو آخری ترجیح رکھا جائے ۔ جہاں ممکن ہو، روڈ کٹنگ کے بجائے تھرسٹ بورنگ، ڈکٹنگ اور دیگر متبادل جدید طریقہ کار اختیار کیے جائیں، اگر کسی ناگزیر صورتحال میں روڈ کٹنگ کی اجازت دی جائے تو کٹی ہوئی سڑک کی بحالی اسی معیار اور مضبوطی کے ساتھ کی جائے ۔ روڈ کٹنگ کے بعد سڑک کی مکمل بحالی، فلنگ اور تعمیراتی کام 15 دن کے اندر مکمل کیے جائیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments