برطانوی مشن کے وفد کی قائم مقام گورنر سندھ سید اویس قادر شاہ سے ملاقات

برطانوی مشن کے وفد کی قائم مقام گورنر سندھ سید اویس قادر شاہ سے ملاقات

کراچی(این این آئی)برطانوی مشن برائے پاکستان کے وفد نے قائم مقام گورنر سندھ سید اویس قادر شاہ سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال، خارجہ امور، نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بحث اور انسانی حقوق کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد کی قیادت برطانوی مشن کی سربراہ برائے داخلی سیاسی امور شارلٹ اوجیناکا نے کی۔ملاقات میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام گورنر سندھ نے کہا کہ اس معاملے پر کسی بھی تجویز کا جائزہ آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے لیا جانا چاہیے اور متعلقہ صوبائی اسمبلی کے مؤقف کا احترام ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی صوبے میں نئے صوبوں یا اس نوعیت کی انتظامی اکائیوں کے قیام کی تجاویز کو مسلسل مسترد کرتی رہی ہے ۔سید اویس قادر شاہ نے کہا کہ سندھ ہزاروں سالہ تاریخ، تہذیب اور ثقافت کا امین ہے اور اس کے عوام اپنے تاریخی و ثقافتی ورثے سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ عوام کی رائے اور جمہوری فیصلوں کا احترام کیا جانا چاہیے ۔ملاقات میں انسانی حقوق، خواتین کے حقوق، مذہبی اقلیتوں کے تحفظ اور مساوی شہریت کے لیے قانون سازی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...