امریکی قونصل جنرل کاسی بی ڈی کا دورہ،ڈپلومیٹک انکلیو کو سراہا

 امریکی قونصل جنرل کاسی بی ڈی کا دورہ،ڈپلومیٹک انکلیو کو سراہا

توجہ سرمایہ کاری و تجارتی سرگرمیوں کے نئے مواقع پیدا کرنے پر مرکوز:منصور جنجوعہ

لاہور(سٹاف رپورٹر)لاہور میں تعینات امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز کی زیر قیادت امریکی وفد نے پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی بی ڈی )کا دورہ کیا۔ وفد کو اتھارٹی کے ماسٹر پلان، ترقیاتی منصوبوں اور سی بی ڈی باب ڈسٹرکٹ میں مجوزہ ڈپلومیٹک انکلیو پربریفنگ دی گئی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سی بی ڈی بریگیڈیئر (ر)منصور جنجوعہ نے وفد کا استقبال کیا ۔ڈائریکٹر آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ سی بی ڈی سمیر آفتاب سیال نے وفد کو بتایاکہ سی بی ڈی قائد ڈسٹرکٹ اور سی بی ڈی باب ڈسٹرکٹ کی منصوبہ بندی جدید تجارتی ضروریات کو مدنظر رکھ کر کی جا رہی ہے ۔ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ آصف اقبال نے بتایاکہ منصوبوں میں بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھا جا رہا ہے تاکہ جدید کاروباری ضروریات اور شہری ترقی کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکے ۔وفد کو مجوزہ ڈپلومیٹک انکلیو کے مقام پر بھی بریفنگ دی گئی۔ امریکی قونصل جنرل نے جامع منصوبہ بندی اورڈپلومیٹک انکلیو کو سراہتے کہا سی بی ڈی منظم انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ منصور جنجوعہ نے کہا ہماری توجہ سرمایہ کاری و تجارتی سرگرمیوں کیلئے نئے مواقع پیدا کرنے پر مرکوز ہے ۔ اتھارٹی نے ریکارڈ مدت میں منصوبوں کی تکمیل سے اپنی صلاحیتوں کا  مظاہرہ کیا ہے ۔بریفنگ سیشن میں ڈائریکٹر لینڈ اینڈ سٹیٹ مطاہر محمود اعوان، ڈائریکٹر لیگل احمد ارغمان بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...