تھانہ کے سکیورٹی انتظامات اور دیگر آپریشنل امور کا جائزہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم کا تھانہ کوٹمومن کا سرپرائز وزٹ، تھانہ کے سکیورٹی انتظامات اور دیگر آپریشنل امور کا جائزہ لیا۔
ڈی پی او سرگودھا نے فرنٹ ڈیسک پر زیر تفتیش مقدمات، پینڈنگ روڈز، چالان اور درخواستوں کو بھی چیک کیا اور ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے مقدمات کو جلد یکسو کیا جائے ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور موثر پٹرولنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں میں احساس تحفظ پیدا ہو اور وہ خود کو محفوظ سمجھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments