ریگولیشنز ترامیم منظور،3مرلہ گھروں بارے فیصلہ مؤخر

 ریگولیشنز ترامیم منظور،3مرلہ گھروں بارے فیصلہ مؤخر

3 مرلہ یا کم پلاٹوں پر 5فٹ بلڈنگ لائن ختم کرنیکی تجویز کا تفصیلی جائزہ لیاجائیگا

لاہور(شیخ زین العابدین)ایل ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2019 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دیدی گئی تاہم 3 مرلہ گھروں بارے اہم تجویز پر فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔3 مرلہ یا اس سے کم رہائشی پلاٹوں پر 5فٹ بلڈنگ لائن ختم کرنیکی تجویز کا تفصیلی جائزہ لیا جائیگا۔دوسری جانب مختلف رقبے کے رہائشی پلاٹوں کیلئے بلڈنگ لائن اور پچھلی و اطراف کی خالی جگہوں سے متعلق شرائط برقرار رکھنے کی تجویز ہے ۔دستاویزات کے مطابق ایل ڈی اے اتھارٹی نے بلڈنگ ریگولیشنز میں دیگر مجوزہ ترامیم کی منظوری دیدی تاہم 3مرلہ پلاٹوں پر تعمیرات کیلئے لازمی جگہ بارے معاملہ مزید غور کیلئے روک لیا گیا۔ حتمی فیصلہ تفصیلی مطالعے اور ریسکیو 1122 کی رائے کے بعد آئندہ اتھارٹی اجلاس میں ہوگا۔مجوزہ ضوابط میں 5سے 10مرلہ تک پلاٹوں کیلئے بھی5فٹ بلڈنگ لائن اور پچھلی جگہ برقرار رکھنے کی تجویز ہے ۔10 سے 30مرلہ تک پلاٹوں کیلئے 10فٹ بلڈنگ لائن،7فٹ پچھلی جگہ اور ایک جانب5فٹ سائیڈ سپیس برقرار رہے گی۔ 30 مرلہ سے 2کنال سے کم پلاٹوں کیلئے بھی یہی شرائط ہیں۔2سے 4کنال تک پلاٹوں پر 20 فٹ بلڈنگ لائن اور 10 فٹ پچھلی و سائیڈ سپیس جبکہ 4کنال یا زائد رقبے پر 20فٹ بلڈنگ لائن اور تیرہ، تیرہ فٹ پچھلی و سائیڈ سپیس کی شرائط برقرار رکھنے کی تجویز ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...