بیٹری انرجی سٹوریج سسٹم کے پائلٹ پراجیکٹس پراجلاس ،ہدایات جاری

بیٹری انرجی سٹوریج سسٹم کے پائلٹ  پراجیکٹس پراجلاس ،ہدایات جاری

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )صوبائی وزیر توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیرِ صدارت بیٹری انرجی سٹوریج سسٹم کے مجوزہ پائلٹ پراجیکٹس پر اہم اجلاس ہوا۔

 صنعتی علاقوں میں سولر انرجی اور بیٹری اسٹوریج سسٹم کے ذریعے بجلی فراہمی کو بہتر بنانے ، صنعتی پیداواری لاگت میں کمی لانے اور توانائی کے مؤثر استعمال کو فروغ دینے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر نے ہدایات جاری کرتے کہا پیڈمک کے ساتھ ملکر تینوں صنعتی علاقوں میں سولرائزیشن کے لیے موزوں زمین کی نشاندہی کی جائے اور منصوبے کے عملی نفاذ کیلئے جامع حکمتِ عملی مرتب کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...