چائلڈ ہیلتھ سائنسزیونیورسٹی کااجلاس ، اہم فیصلے منظور
لاہور (ہیلتھ رپورٹر )صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کا 17 واں سینڈیکیٹ اجلاس ہوا۔
اہم مالی اور تعلیمی فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ صوبائی وزیر نے 16 ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کر دی ۔چلڈرن ہسپتال کے ریوائزڈ بجٹ 2025-26 اور تخمینہ بجٹ 2026-27،چائلڈ ہیلتھ سائنسز یونیورسٹیکے ریوائزڈ بجٹ 2025-26 اور تخمینہ بجٹ 2026-27 کی ،کالج آف فارمیسی کیلئے بورڈ آف سٹڈی کی منظوری دی گئی جس میں بین الاقوامی نمائندگی بھی ہوگی۔ اکیڈمک کونسل ممبر نامزدگی، یونیورسٹی کو ایوی ڈینس ٹو پریکٹس کی منظوری اور کالج آف ڈیجیٹل ہیلتھ کے تحت اکیڈمک پروگرامز کی منظوری اور لانچنگ کی اجازت بھی دی گئی۔ خواجہ سلمان رفیق نے چائلڈ ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی کی مین بلڈنگ کی تعمیر کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا پنجاب کی تمام طبی درسگاہوں کے مسائل حل کیلئے یکساں پالیسی لا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments