منگھو پیرمیں کرنل شیر خان اسپورٹس گراؤنڈ، فیملی پارک کاافتتاح
نوجوانوں کومعیاری اسپورٹس سہولیات کی فراہمی بلدیہ کراچی کی اولین ترجیح، میئرغربی میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اہم منصوبہ، وسیع پارکنگ بھی موجود، مرتضیٰ وہاب
کراچی(این این آئی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع غربی میں منگھوپیر ٹاؤن کے علاقے پختون آباد میں شہید کیپٹن کرنل شیر خان اسپورٹس گراؤنڈ اور فیملی پارک کا افتتاح کردیا،اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع غربی میں کھیلوں کے فروغ کیلئے یہ ایک اہم منصوبہ ہے ، نوجوانوں کو معیاری اسپورٹس سہولیات فراہم کرنا بلدیہ عظمیٰ کراچی کی اولین ترجیح ہے ، انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے پر مجموعی لاگت 21 کروڑ 78 لاکھ روپے آئی ہے ، میئر کراچی نے کہاکہ اسپورٹس گراؤنڈ 14,730 اسکوائر یارڈ رقبے پر مشتمل ہے جہاں فٹبال اور کرکٹ کیلئے علیحدہ سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
منصوبے میں 8فٹ چوڑا جاگنگ ٹریک، شجرکاری، باؤنڈری وال اور مین گیٹ کی تعمیرِ نو اور پارکنگ کی سہولت بھی شامل ہے جبکہ موٹر سائیکل اور گاڑیوں کیلئے وسیع پارکنگ ایریا مختص کیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ فیملی پارک تقریباً 2705 اسکوائر یارڈ رقبے پر قائم کیا گیا ہے ، جہاں جاگنگ ٹریک، گرین ایریاز، گزیبو، بیٹھنے کی بنچز اور بچوں کے کھیلنے کا ایریا بنایا گیا ہے ، جبکہ اسٹریٹ لائٹس اور پارک لائٹس کی تنصیب بھی منصوبے میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں کو سوالات کرنے پر ڈرانے دھمکانے کا دور گزر چکا ، اگر ان سے کوئی سوال کیا جائے تو وہ اس کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments