FGEHA: کامیاب سرمایہ کاروں میں ایکسیپٹنس لیٹرز تقسیم

 FGEHA: کامیاب سرمایہ کاروں میں ایکسیپٹنس لیٹرز تقسیم

ہر سرمایہ کار کیسا تھ FGEHA کا ایک فوکل افسر مقرر کیا جائے گا ،ڈی جی ظفر اقبال

  اسلام آباد ( دنیا رپورٹ ) جمعرات کو فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) کے زیرِ اہتمام کامیاب سرمایہ کاروں کے اعزاز میں ایک خصوصی انویسٹر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں حالیہ آکشن میں کامیاب ہونے والے سرمایہ کاروں میں Acceptance Letters اور Awards تقسیم کیے گئے ۔ چیئرمین آکشن کمیٹی نے کامیاب سرمایہ کاروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی سرمایہ کاروں کو محض خریدار یا سرمایہ کار نہیں سمجھتی بلکہ انہیں اپنا بزنس پارٹنر تصور کرتی ہے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی، کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے کہا ہر سرمایہ کار کو خصوصی پروٹوکول اور سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ ہر سرمایہ کار کے ساتھ FGEHA کا ایک فوکل/متعلقہ افسر مقرر کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا سرمایہ کاروں کے اعتماد کو برقرار رکھنا اتھارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،اس موقع پر موجود سرمایہ کاروں نے بھی FGEHA کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دیگر اداروں کے بجائے FGEHA کی پالیسیوں، شفاف طریقہ کار اور سرمایہ کار دوست اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے FGEHA کا انتخاب کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...