چنیوٹ: ڈی پی او کی کھلی کچہری، شکایات پر احکامات
امن و امان کے قیام،قانون کے بلاامتیاز نفاذ کو یقینی بنایا جا رہا :ڈاکٹر نوید عاطف
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے شہریوں کے پولیس سے متعلق مسائل اور شکایات بالمشافہ سنیں اور ان کی فوری دادرسی کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے ۔ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کا فوری حل یقینی بنایا جائے اور انہیں پیش رفت سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے ۔اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھا کہ شہریوں کو تھانہ کی سطح پر فوری انصاف کی فراہمی، امن و امان کے قیام اور قانون کے بلاامتیاز نفاذ کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ان کے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور لوگ کسی بھی شکایت کی صورت میں بغیر کسی سفارش کے بلاجھجک ان سے ملاقات کر سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments