فیصل آباد زون میں سپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ٹیم تشکیل
ایف آئی اے کی تشکیل دی گئی ٹیم کو جدید اسلحہ، بلٹ پروف جیکٹس فراہم
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی ہدایات پر فیصل آباد زون میں سپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ٹیم تشکیل دیدی گئی۔ایف آئی اے کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹیم کو جدید اسلحہ، بلٹ پروف جیکٹس اور نئی گاڑی فراہم کی گئی ہے ۔ تاکہ چھاپہ مار کارروائیوں اور دیگر حساس آپریشنز کے دوران افسران و اہلکاروں کو مؤثر معاونت فراہم کی جا سکے ، اس حوالے سے ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد زون ثاقب سلطان کا کہنا ہے کہ ماضی میں متعدد چھاپوں اور کارروائیوں کے دوران سکیورٹی معاونت کے لیے دیگر اداروں کی خدمات درکار ہوتی تھیں، تاہم ٹیم کی تشکیل سے ایف آئی اے کی آپریشنل صلاحیت اور خودمختاری میں اضافہ ہو گا، ٹیم میں مدثر ڈوگر، فاہد گجر، اعظم چیمہ، وسیم چھٹہ اور شعیب اختر جٹ شامل ہیں جبکہ ٹیم کی ذمہ داریوں میں ایف آئی اے کے فیلڈ آپریشنز کے دوران سکیورٹی معاونت اور حساس کارروائیوں میں معاونت فراہم کرنا شامل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments